7

ایم ایم عالم کا ناقابلِ شکست کارنامہ آج بھی یادگار

کراچی: 7 ستمبر 1965 کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے وطن کی فضائی حدود کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔ قوم آج بھی پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کو فخر سے یاد کرتی ہے۔

1965 کی جنگ میں ایئر کموڈور محمد محمود عالم نے غیرمعمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک منٹ میں 5 بھارتی طیارے مار گرائے۔ یہ کارنامہ پاک فضائیہ کی تاریخ میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

ایم ایم عالم کو شجاعت کے اعتراف میں دو مرتبہ ستارۂ جرأت سے نوازا گیا، جبکہ ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔

فالکن اور لٹل ڈریگن کے القاب سے مشہور ایم ایم عالم اور پاک فضائیہ کے دیگر شاہینوں کی بہادری آج بھی دفاعِ وطن کی روشن مثال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں