
نارووال:
شکرگڑھ کے علاقے شاہ ٹاؤن میں نقلی سونا فروخت کرنے کے معاملے پر گاہک نے ساتھیوں سمیت تاجر پر جوتوں سے تشدد کیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
موصول اطلاع کے مطابق تاجر کا مؤقف ہے کہ ملزم الیاس سونا فروخت کرکے تاجر سے 96 ہزار روپے لے گیا، سونا چیک کرنے پر نقلی نکلا اور شکایت کرنے پر ملزم ساتھیوں سمیت دکان پر پہنچ گیا۔
متاثرہ تاجر کے مطابق درخواست اور ویڈیو کے باوجود پانچ روز سے مقدمہ درج نہیں ہوا، بااثر ملزمان صلح کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔






