22

پشاور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کا خاتمہ پہلی ترجیح ہے، صوبے کے معاملات کو احسن انداز میں چلانا ہماری ذمہ داری ہے، خیبرپختونخوا کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورت حال، دہشتگردی کے خاتمے، سکیورٹی اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں