آپ کا شہر

اس کیٹا گری میں 15 خبریں موجود ہیں

اسلام آبادوزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وسائل مقاصد کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں،خیبرپختونخوا حکومت کے رویے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں کسٹمز اور پولیس اہلکار شہید ہو رہے ہیں ،ایک طرف شہدا کی لاشیں پڑی تھیں دوسری طرف صوبائی حکومت نعرے لگا رہی تھی، خیبرپختونخوا حکومت ڈھول بجا بجا کر لوگوں کو اکٹھا کررہی تھی۔وزیراعظم کے مشیر کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈارہا کہ سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر عام کیا جائے،پی ٹی آئی نے تسلسل کے ساتھ اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھایا، پی ٹی آئی ہمیشہ اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کی کوشش میں رہتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وسائل مقاصد کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں،یہ لانگ مارچ کیلئے 4 اکتوبر کو چلے، اب تک چند ہزار لوگ بھی اکٹھے نہیں کر سکے،پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کیلئے کروڑوں  روپے اکٹھا کئے،ان کے منتظمین نے لانگ مارچ کی آڑ میں کروڑوں روپے کی دیہاڑی لگائی۔رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ قومی مفاد پر ذاتی اور سیاسی ایجنڈے کو ترجیح نہیں دی جا سکتی،پی ٹی آئی کا ایک ہی ایجنڈارہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا جائے،کروڑوں پختونوں کو آپ اس صورتحال سے کیوں دوچار کررہے ہیں؟ان کاکہناتھا کہ مذاکرات میں جو چیز ڈیڈلاک کا باعث بنی اس کو غلط طریقے سے پیش کیا جارہا ہے،تاثر دیا جارہا ہے دہشتگردی کے خلاف  پالیسی میں ہماری مشاورت شامل نہیں،دہشتگردی کے خلاف پالیسی بنی ہوئی ہے اور اس پر عمل جاری ہے،ان کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر اعتراض ہے، آپریشنزجاری رہیں گے ،سلمان اکرم راجہ جو تاثر دے رہے ہیں وہ سراسرغلبط ہے۔