پشاور(ڈ یلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختون خوا کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کسی دباؤ کے تحت ختم نہیں ہو گا، لانگ مارچ ختم کرنے کی کنجی بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔

48

روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کس حیثیت میں چیف سیکریٹری اور آئی جی کو طلب کیا؟ گورنر اختیارات سے تجاوز کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد گورنر کے پاس اخروٹ توڑنے کا بھی اختیار نہیں، وزیرِ اعظم صرف میڈیا پر مذاکرات، مذاکرات نہ کھیلیں، اگر اختیارات ہیں تو اپوزیشن کے جائز مطالبات تسلیم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں