پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر بڑے اضافے کا امکان

107

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی بڑے اضافے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مزید ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

مزید بتایا گیا کہ آج ڈیزل فی لیٹر 6.41 روپے اور پیٹرول فی لیٹر 4.10 روپے مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے رات کو قیمتوں کا تعین کیا جائے گا اور پیٹرولیم ڈویژن نوٹیفیکشن جاری کرےگا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اوگرا کرتا ہے تاہم ٹیکسز میں کمی یا اضافے کی صورت میں قیمتوں میں کمی یا مزید اضافے کا اختیار حکومت کو حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں