پشاور پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا روٹ تبدیل کردیا۔

58

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ لانگ مارچ کا قافلہ منگل کی رات کوہاٹ سے خیبر ضلع جائے گا، جس کے بعد پشاور پہنچے گا۔

کوہاٹ کے یونیورسٹی چوک پر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر ضلع کے عوام نے مارچ کے شرکاء کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی، جس کے باعث روٹ تبدیل کیا گیا ہے۔خیبر ضلع کے بعد قافلہ پشاور جائے گا۔اس سے قبل قافلے کو کوہاٹ سے براہ راست پشاور پہنچنا تھا اور مٹنی کے قریب رات قیام کا پروگرام تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں