نوجوان نے ویڈیو بنانے کیلئے 30 فٹ کی اونچائی سے ڈیم میں چھلانگ لگادی

4

بھارت میں ایک نوجوان کو ویڈیو بنانے کیلئے اونچائی سے ڈیم میں چھلانگ لگانا مہنگا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اسٹنٹ دکھانے کی کوشش کررہا تھا۔

نوجوان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کیلئے اسٹنٹ کرتے ہوئے ویڈیو بنانا چاہتا تھا جس کیلئے اس نے جھانسی کے پاہوج ڈیم سے چھلانگ لگانے کا منصوبہ بنایا۔ 

نوجوان نے ڈیم میں پانی کی سطح کا غلط اندازہ لگایا اور 30 فٹ کی اونچائی سے ڈیم میں چھلانگ لگا دی جس سے وہ ڈیم میں موجود پتھروں پر جاگرا۔

 نوجوان کے ڈیم میں چھلانگ لگانے کے نتیجے میں اس کی دونوں ٹانگوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، درد کی وجہ سے چیخ و پکار پر قریبی لوگوں نے فوری مدد کرتے ہوئے پولیس کو طلاع دی اور پھر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی ٹانگوں کا آپریشن کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں