ورلڈ نومیڈ گیمز 2026 میں پاکستان نے ٹگ آف وار میں براؤنز میڈل جیت لیا

1

 ورلڈ نومیڈ گیمز 2026 میں پاکستان نے ٹگ آف وار میں براؤنز میڈل جیت لیا۔

ریلوے پولیس کے کانسٹیبل یاسر عباس پاکستانی ٹگ آف وار ٹیم کے کپتان تھے۔یاسر عباس کی قیادت میں پاکستان نے راؤنڈ میچز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ، برازیل، روس، بھارت سمیت تمام حریفوں کو شکست دی۔پاکستان نے ٹگ آف وار کے فیصلہ کن مقابلے میں ایران کو شکست دی۔

ورلڈ نومیڈ گیمز 31 اگست سے 6 ستمبر تک بشکیک، کرغزستان میں منعقد ہوئیں۔عالمی مقابلوں میں 113 ممالک نے شرکت کی۔

ریلوے پولیس کے جوان نے عالمی کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔آئی جی ریلوے پولیس محمد وصال فخر سلطان نے یاسر عباس اور قومی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہاکہ ریلوے پولیس میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔کھلاڑیوں کو کھیلوں میں صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں