وزیر تجارت کے  دورۂ ہانگ کانگ کا اعلان،بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

2

وفاقی وزیر تجارت 8 سے 11 ستمبر تک ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے۔

ترجمان وزارت تجارت کےمطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور سمٹ سے خصوصی خطاب اور اہم سیشنز میں شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران جام کمال خان ہانگ کانگ اور مختلف ممالک کی اعلیٰ قیادت اور حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ معروف کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں پاکستان کی تجارت کے فروغ اور نئی سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلۂ خیال ہوگا۔ دورے کے دوران جام کمال خان ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔دورے کا مقصد عالمی شراکت داروں کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں