اک امرت تیرے اندر رب کاحق ہے شیر مادر سب کا

100

①
اک امرت تیرے اندر رب کا
حق ہے شیر مادر سب کا

②
صحت ہے دونوں کی اس میں
تحقیق سے ثابت ہے یہ سب کا

③
ڈبہ ماں نہ بن سکتا ہے
چھوڑ دے پیچھا غیروں کے ڈھب کا

④
اے جدت کے خمار میں لپٹی
دو سال تک فرمان ہے رب کا

⑤
اس سرطان سے چھن جاتی ہے ممتا
سو آباد رہے گلشن یہ سب کا

⑥
یہ طفل نازک گود میں تیری
معمار ہے کل کے روز و شب کا

شاعرہ: راشده اقبال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں