خیبرپختونخوا کے موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کا کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری

44

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کا کردار ہے،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے ذمہ داری سہیل  آفریدی ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے معاملے پر سیاسی حل تلاش کرنے کی کوشش کی،پی ٹی آئی نے خود سیاسی خودکش حملہ کیا، آئین کے مطابق صدر مملکت کو ایمرجنسی کے نفاذ کا اختیار ہے،حکومت نے ہر ممکن کوشش کی کہ یہ قدم نہ اٹھانا پڑے،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ آخری آپشن تھا۔

بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا حکومت سے کہتا ہوں بات چیت کیلئے پھر ہاتھ بڑھائے،درمیانی راستہ نکالنے کیلئے مذاکرات کی طرف آنا چاہئے،مجبوری میں ایمرجنسی لگائی ہمیشہ کیلئے نہیں،دہشتگردی کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں