
لاہور ہائیکورٹ نے روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم قیمتوں میں تبدیلی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، اوگراودیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی تفصیلات چھپائی جارہی ہیں،پیٹرولیم قیمتوں میں روزانہ اضافہ مہنگائی کا باعث بن رہا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عوام کو معاشی استحصال سے بچانے کیلئے فوری مداخلت کرے۔






