①
اک امرت تیرے اندر رب کا
حق ہے شیر مادر سب کا
②
صحت ہے دونوں کی اس میں
تحقیق سے ثابت ہے یہ سب کا
③
ڈبہ ماں نہ بن سکتا ہے
چھوڑ دے پیچھا غیروں کے ڈھب کا
④
اے جدت کے خمار میں لپٹی
دو سال تک فرمان ہے رب کا
⑤
اس سرطان سے چھن جاتی ہے ممتا
سو آباد رہے گلشن یہ سب کا
⑥
یہ طفل نازک گود میں تیری
معمار ہے کل کے روز و شب کا
شاعرہ: راشده اقبال






