محکمہ پولیس ریجن فیصل آباد
پریس ریلیز
آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کا پولیس لائنز کمپلیکس میں اردل روم کا انعقاد۔
آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے پولیس لائنز کمپلیکس میں اردل روم کا انعقادکیا۔ جس میں ریجن بھر کے 100 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کے شوکاز نوٹسز کی سماعت کی گئی۔کرپشن، ناقص کارکردگی، اختیارات سے تجاوز اور غفلت و لاپرواہی پر متعدد پولیس افسران و اہلکاروں کومحکمانہ قواعد و ضوابط کے تحت مختلف نوعیت کی سزائیں دی گئی۔
اردل روم کے دوران کانسٹیبل مظفر منیر 5614 اور کانسٹیبل آصف شہزاد 2681، ضلع فیصل آباد کو ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات اور انسپکٹر ثمر عباس ضلع جھنگ کو انسپکٹر کے عہدے سے تنزلی کرتے ہوئے سب انسپکٹر کر دیا، جبکہ انسپکٹر وسیم طارق ضلع فیصل آباد کی 2سال اورانسپکٹر اشفاق احمدضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، سب انسپکٹر محمد علی ضلع جھنگ کی 1,1 سال کی سروس ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔مزید سب انسپکٹر حاکم علی، سب انسپکٹر زاہد محمود، کانسٹیبل تیمور860ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، کانسٹیبل اسامہ شفیق 95،شاہ زیب339 ضلع فیصل آباد کی 6، 6 ماہ کی سروس ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
انسپکٹر ذیشان حیدرضلع جھنگ کی 2سال کے لیے پروموشن روکنے کے احکامات جبکہ 18 پولیس افسران کی تنخواہ میں 2 درجے تنزلی کے احکامات صادر کیے گئے۔ شوکاز نوٹسز کی سماعت کے دوران متعدد پولیس افسران کو سنشور کی سزائیں بھی دی گئیں۔اردل روم کی سماعت کے دوران 60سے زائدپولیس افسران و اہلکاران کے شوکاز نوٹسز فائل کردیئے گئے۔
اس موقع پر آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ محکمہ پولیس میں کرپٹ، نااہل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران و اہلکاران اپنا قبلہ درست کرلیں۔ بد اخلاق اور اچھی شہرت نہ رکھنے والے ملازمان کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ محکمہ پولیس میں احتساب اور میرٹ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جارہاہے تاکہ پولیس فورس کے نظم و ضبط اور عوام کے اعتماد کو برقرار رکھا جا سکے۔ عوام الناس کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
انسپکٹر ڈاکٹر محمد رضوان بھٹی
ترجمان ریجنل پولیس آفیسر
فیصل آباد







