ایران نے سوئیڈن کے سفارتکار کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

30

ایرانی سفارتخانے کے اہلکار کو ملک سے نکالنے کے فیصلے پر ایران نے بھی سوئیڈن کے سفارتکار کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ایرانی سفارتخانے کے اہلکار کو ملک سے نکالنے کے فیصلے پر ایران نے سوئیڈن کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا اور سوئیڈن کی ایران پالیسی کو تباہ کن قراردیا۔

ایران نے سیکیورٹی امور میں مداخلت سے متعلق سٹاک ہوم کے الزامات بھی بے بنیاد قرار دیدیئے جب کہ ایران مخالف عناصرکو سوئیڈن میں سرگرمیوں کی اجازت دینے پر اعتراض کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ سوئیڈن نے اسرائیلی حکومت کے دباؤ میں ایرانی اہلکار کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ایران نے بھی سوئیڈن کے سفارتکار کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں