
کوہاٹ کے اولڈ پولیس لائنز دھماکے کے مقام سے 1 اور پولیس اہلکار کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی جس کے بعد شہداء کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کوہاٹ ہسپتال ڈاکٹر طاہر شاہ کا کہنا ہے کہ شہداء میں لیاقت میموریل ہسپتال کے چیف ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر اسرائیل خان اورکزئی بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس لائنز مسجد دھماکے اور حملے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہیں، جبکہ شہداء میں 16 پولیس اہلکار اور 6 شہری شامل ہیں۔
شہداء میں ایس پی ٹریفک اکبر شنواری اور 2 پولیس اہلکار بھائی نعمت اللّٰہ اور محرر عصمت اللّٰہ بھی شامل ہیں جن کا تعلق لکی مروت سے تھا۔
دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرائی، جس کے بعد دھماکہ ہوا اور فائرنگ شروع ہو گئی۔






