ٹرمپ نے بھارت اور چین پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے بل پر دستخط کردیئے

33

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور ایران سے متعلق پابندیوں کے قانون پر دستخط کر دیئے ہیں، جس سے چین اور بھارت جیسے روسی توانائی کے بڑے خریداروں پر 100 فیصد تک اضافی ٹیرف لگانے کا راستہ کھل گیا ہے۔

تاہم خیال رہے کہ چین اور بھارت پر اس وقت 100 فیصد ٹیرف نافذ نہیں کیا گیا۔ نئے قانون میں ٹرمپ کو مخصوص شرائط پر روسی تیل یا گیس کے بڑے خریدار ممالک سے آنے والی اشیاء پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

’’رائٹرز‘‘ کے مطابق قانون کے تحت ایسے ٹیرف 30 دن کے اندر عائد کیے جا سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے روسی تیل خریدنے والے ممالک پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد  چین اور بھارت بھی ممکنہ متاثرہ ممالک میں شامل ہو گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں