
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ احتجاج کا شوق نہیں، حکومت آج ہی پٹرولیم لیوی ختم کردے تومارچ منسوخ کر دیں گے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق خیبر پختونخوا میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 20 ستمبر سے لانگ مارچ شروع ہوگا، 23 یا 24 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے، میں کراچی سے ٹرین مارچ کے ذریعے نکلوں گا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کو تجاویز پیش کی ہیں لیکن حکومت ماننے سے انکار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مارچ کریں گے، اگر رکاوٹ آئی تو پھر اس رکاوٹ کو ختم کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹیوں کے بدلنے سے حالات نہیں بدلتے جن جماعتوں میں مافیا ہو وہ ان کے خلاف کیسے آواز اٹھاسکتےہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو بھی عوامی مسائل کی طرف توجہ دینی ہوگی، نہ معشیت ٹھیک ہوتی ہے نہ امن قائم ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کے خلاف 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا۔






