لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے سرکاری سکولوں کے لیے نئے نصاب کی باضابطہ منظوری دے دی، جس کے تحت نصابی کتب کا بوجھ 25 فیصد کم کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کو تعلیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت تعلیمی اصلاحات سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے پیکٹا کی جانب سے نئے نصاب پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں انگلش، میتھ، سوشل سٹڈیز، اردو اور ارلی چائلڈ ہوڈ کریکولم کا جائزہ لیا گیا، اعلامیے کے مطابق نئے نصاب کا مقصد طلبہ میں رٹے کے رجحان کی حوصلہ شکنی اور تعلیمی بنیاد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔







