میونسپل کارپوریشنز کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل

21

میونسپل کارپوریشنز کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل،پنجاب حکومت نے میونسپل کارپوریشنز کے انتظامی اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر قائم میونسپل کارپوریشنز کے ایڈمنسٹریٹر اب متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر ہوں گے۔
اس سے قبل ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی میونسپل کارپوریشنز کے ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات متعلقہ کمشنر کے پاس تھے۔ نوٹیفکیشن کے تحت اب یہ ذمہ داری ڈپٹی کمشنرز کو سونپ دی گئی ہے، جبکہ ضلع ہیڈکوارٹرز میں قائم میونسپل کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹر متعلقہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) ہوں گے۔
پنجاب حکومت کے مطابق یہ ترامیم پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے سیکشن 76 کے تحت فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں