
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2026ء کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے (ریٹرنز) جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جن افراد کو 30 ستمبر 2026ء تک اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرانا تھے، اب وہ 15 اکتوبر 2026ء تک اپنے ریٹرنز جمع کرا سکیں گے۔
ایف بی آر کے مطابق یہ فیصلہ مختلف تجارتی تنظیموں (ٹریڈ باڈیز) اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے کی جانے والی اپیلوں اور درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔






