اسلام آباد وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کیلئے متحرک ہو گئی۔
دونوں ایوانوں سے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی آئینی توثیق آج لی جائے گی ،پارلیمنٹ کے کل ہونے والے مشترکہ اجلاس میں گورنر راج کی توثیق لی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتیں بھی وفاقی حکومت کے شانہ بشانہ اور مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔
آرٹیکل 232کے تحت ایمرجنسی اور 234کے تحت گورنر راج کی توثیق حاصل کی جائے گی،ایمرجنسی کے بعد10روز میں دونوں ایوانوں سے منظوری آئینی تقاضا ہے۔







